ایٹانگر، 3 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھانڈو نے اپنی 16دن کی پرانی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے آج 10نئے کابینہ وزراء کو اس میں شامل کیا۔گورنر تتھاگت رائے نے گورنرہاؤس میں منعقد ایک تقریب میں وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔جن 10نئے چہروں کو کابینہ میں جگہ دی گئی ہے ان میں تنگا بیالن، راجیش ٹاچو، نبام ریبیا، ہونچن نگاندم، وانگ کی لوانگ، کاملنگ موسانگ، تپانگ تالوہ، کماروائی ، تکام پاریو اور جومدے کینا شامل ہیں ۔نائب وزیر اعلی چونا مین، اسمبلی صدر تین جنگ نوبر تھونگدوک ، لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ننونگ ایرنگ، سابق وزیر اعلی نبام تکی، پارٹی کے ممبر اسمبلی اور سینئر بیورکریٹس اور پولیس افسران ا س حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔کھانڈو نے 17؍جولائی کو ریاست کے نویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھالیکن وزراء کی حلف برداری کی تقریب فوری طور پر نہیں ہو سکی تھی کیونکہ تریپورہ کا چارج سنبھال رہے گورنراس دوران ریاست میں موجود نہیں تھے۔